209گرانفروشوں کیخلاف کارروائی،16لاکھ سے زائد جرمانہ

209گرانفروشوں کیخلاف کارروائی،16لاکھ سے زائد جرمانہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گراں فروشوں کے خلاف شہری انتظامیہ کی جانب سے مہم جاری ہے ۔ کمشنر کراچی آفس نے 12ویں ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

رمضان کی کارروائی کی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق 12 ویں رمضان المبارک کو 209 گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کی گئی،اس دوران 16 لاکھ 42 ہزارروپے جرمانہ عائد کئے گئے جبکہ دو گراں فروش گرفتار اور دو کی دکانیں سیل کی گئیں ۔کمشنر کراچی آفس کے مطابق سندھ حکومت کے تفویض کردہ خصوصی مجسٹریٹس نے بھی کارروائی شروع کر دی ہے ۔ خصوصی مجسٹریٹس نے مجموعی طور پر 12ویں رمضان کو مختلف اضلاع میں کارروائی میں گراں فروشوں پر 2 لاکھ 11 ہزارروپے جرمانہ عائد کیا ۔مجموعی طور پر تمام اضلاع میں 12 ویں روز کراچی میں 1134 دکانوں پر قیمتیں چیک کی گئیں۔کمشنر کی ہدایت پر مختلف افسران نے اپنی نگرا نی میں سرکاری نرخوں پر اشیا فروخت کرائیں۔ رپورٹ کے مطابق 171مقامات پر سرکاری نرخوں پر اشیا نیلام کی گئیں۔ کمشنر افس نے گزشتہ 12 روز کی رپورٹ بھی جاری کی ہے ۔12روز کے دوران 2 ہزار 12 گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کی گئی جس میں 2 کروڑ 66 لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا۔کمشنرکراچی سید حسن نقوی نے کہا ہے کہ گرانفروشوں کے خلاف انتظامیہ کی مہم جاری رہے گی۔ سرکاری نرخ کی خلاف ورزی کرنے پر سختی سے نمٹاجائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں