ٹریفک حادثات کی نگرانی کے لیے پولیس چیف نے ٹیم تشکیل دیدی

ٹریفک حادثات کی نگرانی کے لیے پولیس چیف نے ٹیم تشکیل دیدی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے ڈی آئی جی ٹریفک کے دفتر میں غیر قانونی فینسی نمبر پلیٹس، ہوٹرز، پریشر ہارنز اور دیگر ممنوعہ آلات کی تلفی کی تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر پولیس چیف نے بڑھتے ٹریفک حادثات کے پیش نظر ‘‘کراچی روڈ ایکسیڈنٹ اینالیسس ٹیم (KRAAT)’’کی تشکیل کا اعلان کیا۔ یہ ٹیم روزانہ کی بنیاد پر حادثات کی نگرانی ،شواہد اکٹھے کرے گی اور وجوہات کا تعین کرکے رپورٹ پیش کرے گی جس کی بنیاد پر مؤثر حکمت عملی تیار کی جائے گی ،تاکہ حادثات میں کمی لائی جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں