سانحہ جعفر ایکسپریس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ، میئر

سانحہ جعفر ایکسپریس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ، میئر

کراچی (این این آئی)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سانحہ جعفر ایکسپریس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

 ، پوری قوم نے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ اپنی بہادر مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار میئر نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر اہتمام تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر دل محمد، میونسپل کمشنر افضل زیدی، منتخب بلدیاتی نمائندے ، افسران و ملازمین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اس شرمناک واقعہ مذمت کے لئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں