کنڈیارو:نہر میں 13 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق

کنڈیارو:نہر میں 13 سالہ  لڑکا ڈوب کر جاں بحق

کنڈیارو (نمائندہ دنیا)کنڈیارو کے نواحی علاقے پڈعیدن میں تیرہ سالہ لڑکا نصرت کینال میں گر کر ڈوب گیا۔اطلاعات کے مطابق علی اکبر ولد زاہد جویو نہر کنارے موجود تھا ۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

کہ اچانک اس کا پاؤں پھسل گیا اور وہ پانی میں جا گرا۔واقعے کے بعد مقامی غوطہ خوروں کی مدد سے ایک گھنٹے کی کوششوں کے بعد لڑکے کی لاش نہر سے نکال لی گئی، جسے دیہی صحت مرکز پڈعیدن منتقل کیا گیا۔ حادثے کے بعد علاقے میں غم کی فضا چھا گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں