عید شاپنگ کیلئے اہم مارکیٹوں کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری

عید  شاپنگ  کیلئے  اہم  مارکیٹوں  کے حوالے  سے ٹریفک  پلان  جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ٹریفک پولیس نے ماہ رمضان المبارک میں عید کی شاپنگ کے دوران اہم مارکیٹوں کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کردیا ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ڈی آئی جی ٹریفک پولیس آفس کی جانب سے جاری کردہ پلان کے مطابق شہریوں کی سہولت کے پیش نظر ٹریفک پولیس کو شہر کی اہم مارکیٹوں کے آس پاس تعینات کیا گیا ہے ، شہریوں سے گزارش ہے کہ ان ہدایات پر عمل کریں تا کہ آپ اپنی منزل پر با آسانی پہنچ سکیں۔ ٹریفک پلان کے تحت طارق روڈاللہ والی سے اتحاد سگنل تک رکشہ ،ٹیکسی کا داخلہ ممنوع ہوگا۔ رکشہ ٹیکسی یا کمر شل گاڑیوں والے افراد اللہ والی سے نورانی اور میڈی کیر شہید ملت کاراستہ اختیار کریں گے ۔گلستان جوہر ملینئیم مال ڈرگ روڈ سے آنے والی ٹریفک ملینئیم برج سے نیپا جاسکے گی لیکن برج کے نیچے بھی رکشہ ٹیکسی کا داخلہ ممنوع ہوگا جبکہ حیدری شاپنگ سینٹر پررش ہونے کی صورت میں نارتھ کراچی سے آنے والی کمرشل ٹریفک کو 5 اسٹار چورنگی سے دائیں جانب شپ اونر چورنگی شارع نور جہاں اور بائیں جانب لنڈی کوتل چورنگی کا راستہ اعتبار کر سکیں گے ۔ اسی طرح بورڈ آفس سے آنے والی ٹریک کو کے ڈی اے چورنگی سے دائیں جانب ضیاء الدین چورنگی اور بائیں جانب پہاڑ گنج شارع نور جہاں سے نارتھ کراچی کا راستہ استعمال کریں گے اور صدر فوارہ سے جی پی او ۔ اور سنگر چوک سے زیب النساء تک رکشہ ،ٹیکسی اور آن کال ٹیکسی کا داخلہ ممنوع ہوگا۔ رکشہ ٹیکسی/آن لائن ٹیکسی یا کمرشل گاڑیوں کے حضرات فوارہ سے ایم آرکیانی چوک ۔ دائیں سرور شہید روڈ کوسٹ گارڈ سے مسجد خضراء اور ریگل یا تبت کا راستہ اختیار کریں۔ اسی طرح ایم اے جناح روڈ سے سنگر چوک اور بائیں جانب پریڈی اسٹریٹ اور صدر دواخانہ کا روٹ استعمال کریں ایم اے جناح روڈ جامع کلاتھ تبت چوک سے عید گاہ چوک تک رکشہ ،ٹیکسی اور آن کال ٹیکسی کا داخلہ ممنوع ہوگا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں