شہریوں کے تشدد سے ڈاکو ہلاک

شہریوں کے تشدد سے ڈاکو ہلاک

کراچی (اسٹاف رپورٹر )مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں کے دوران زخمیوں سمیت 6ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ،ملزما ن کے قبضے سے اسلحہ ،موبائل فون ،موٹر سائیکل اور مسروقہ سامان برآمد ہوا ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 تفصیلات کے مطابق سرسید تھانے کی حدود نارتھ ناظم آباد انڈا موڑ شادمان ہومز نعمان گوٹا زری کی دکان پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ایک مبینہ ڈاکو کو دکان مالک نعمان نے پکڑ لیا ، ساتھی ڈاکو کو چھڑوانے کے لیے دوسرے ڈاکو نے فائرنگ کی جس کی زد میں آکر 35سالہ ناصر ولد غریب نواز اور 52سالہ فہیم ولد حمید زخمی ہوگئے ۔ فائرنگ اور شور شرابہ سن کر علاقہ مکین بھی پہنچ گئے عوام نے ایک ڈاکو کو تشدد کا نشانہ بنا یا اور پولیس کے سپر د کردیا جو اسپتال پہنچنے سے پہلے راستے میں ہی ہلاک ہو گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں