وفاقی حکومت ملک میں ہم آہنگی، بھائی چارہ چاہتی، کھیئل داس

وفاقی حکومت ملک میں ہم آہنگی، بھائی چارہ چاہتی، کھیئل داس

حیدرآباد(نمائندہ دنیا) وزیر مملکت برائے مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی کھیئل داس کوہستانی کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ملک میں ہم آہنگی اور بھائی چارہ چاہتی ہے ۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

مسلم لیگ کی ہی حکومت نے کراچی سے دہشت گردوں کا صفایا ، سندھ میں کچے کے ڈاکوؤں کو بھاگنے پر مجبور کیا کیونکہ جب بھی مسلم لیگ کی حکومت آتی ہے اس کی اصل کوشش امن وامان کا قیام ہوتا ہے جس کیلئے ہمارے قانون نافذ کرنے والے افراد کی قربانیاں شامل ہوتی ہیں، جن کی بدولت امن قائم ہوا ہے ۔ وہ فادر شہزاد کھوکھر اور کوآرڈی نیٹر رومس بھٹی کی قیاد ت میں ملاقات کرنے والے مسیحی وفد سے گفتگو کر رہے تھے ۔ اس موقع پر فادر شہزاد نے کہاکہ موجودہ حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے جس طرح کام کررہی ہے وہ لائق تحسین ہے لیکن کچھ شرپسند عناصر ملک میں امن وامان کی فضا کو خراب کرنے کے درپے ہیں اور وہ نہیں چاہتے کہ پاکستان میں امن ،ترقی وخوشحالی آئے ، جعفر ایکسپریس پر دہشت گردانہ کارروائی کی گئی، جس پر پاک فوج کے جوانوں نے جواں مردی اور دلیری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا وہ قابل تعریف ہے ۔ اس موقع پر کھیئل داس کوہستانی کو مسیحی وفد نے ہولی کی مبارکباد دی اور کیک بھی کاٹا۔ اس موقع پر مسلم لیگ(ن) سندھ کے رہنما میر یاسر تالپور، سردار یاسر خان ببر، عالم سندھی و دیگر بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں