پی او ایس قوانین کی خلاف ورزیوں پر جیولری کی دکان سربمہر

پی او ایس قوانین کی خلاف ورزیوں پر جیولری کی دکان سربمہر

کراچی(کامرس رپورٹر)آر ٹی او1نے جیولری سیکٹر میں پی او ایس قوانین کی خلاف ورزیوں پر کارروائیوں کا آغاز کرتے ہوئے طارق روڈ پر ایک دوکان کو سربمہر کردیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

جیولری سیکٹر میں اپنی نوعیت کی یہ پہلی کارروائی ریجنل آفس کے زون 3 کی انتظامی حدود میں کی گئی۔ کارروائی سیلز ٹیکس قوانین 2006 کے رول 150 زیڈ ای او کے تحت پی او ایس سسٹم سے غیر منسلک شدہ رسیدیں جاری کرنے پر کی گئی ہے ۔اس موقع پر چیف کمشنر آر ٹی او 1 ڈاکٹر فہیم محمد نے جیولری سیکٹر میں پی او ایس قوانین کی خلاف ورزیوں پر کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ آر ٹی او 1 کا ہدف پی او ایس قوانین پر مکمل عملدرآمد کروانا ہے اور ان قوانین کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے کارروائیوں کا دائرہ مزید بڑھایا جائیگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں