4گداگر خواتین کی فوری رہائی کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بوٹ بیسن پولیس کا کارنامہ، معذور خواتین گداگروں کو بھیک مانگنے کے جرم میں گرفتار کرلیا، عدالت نے پولیس کی سرزنش کرتے ہوئے مقدمہ خارج کردیا۔
جوڈیشنل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں بوٹ بیسن پولیس نے کلفٹن میں شاپنگ سینٹر کے باہر بھیک مانگنے کے الزام میں تین معذور خواتین سمیت چار گداگر خواتین کو پیش کیا، عدالت نے معذور خواتین کی گرفتاری پر پولیس پر برہمی کا اظہار کیا، عدالت نے معذور خواتین کی فوری رہائی کا حکم دیتے ہوئے گرفتار خواتین کو مقدمے سے خارج کردیا۔