تیزرفتارگاڑی کی ٹکر سے 5سالہ بچی جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر )شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات میں دو معصوم بچیوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق کورنگی اللہ والا ٹاؤن کے قریب تیز رفتاگاڑی کی ٹکر سے 5 سالہ حرم دختر حامد جاں بحق ہوگئی ۔ لانڈھی مانسہرہ کالونی کے قریب ٹریفک حادثے میں 2سالہ بچی سفینہ دختر فدا حسین جاں بحق ہوگئی 30سالہ خاتون حمیرا زوجہ فدا حسین شدید زخمی ہوئی ۔جاں بحق و زخمی ہونے والی خاتون کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ نیپیئر تھانے کی حدود لیاری اولڈ کمہار واڑہ نزد نصر اللہ مسجد کے قریب گھر سے 30سالہ خاتون کی پھندا لگی لاش ملی ، متوفی کی شناخت 30سالہ کمیلا زوجہ راج کے نام سے ہوئی ،متوفیہ کی لاش کو قانونی کاروائی کے لیے سول اسپتال ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا ۔ منگھو پیر تھانے کی حدود ونگی گوٹھ قبرستان کے قریب گھر میں کام کرنے کے دوران کرنٹ لگنے سے 50سالہ امیر حمزہ ولد گلاب خان جاں بحق ہوگیا ۔گلشن معمارمیں ٹریفک حادثے میں 25 سالہ گل عالم ، 15 سالہ عزت ، 20 سالہ سعید عالم اور 22 سالہ گل زخمی ہوگئے ۔علاوہ ازیں کورنگی مہران ٹاؤن سیکٹر 6B گلی نمبر چار میں آگ سے جھلس کر 24 سالہ رابعہ زخمی ہوگئی ۔