پھل فروش پر تشدد کرکے مفت پھل لینے والا پولیس اہلکار معطل

پھل فروش پر تشدد کرکے مفت  پھل لینے والا پولیس اہلکار معطل

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شاہراہ نور جہاں پر پھل فروش پر تشدد کرکے مفت پھل لینے والے پولیس اہلکاروں معطل کردیا گیا۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 پولیس اہلکار نے پھل فروش کو اس کی بیٹی کے سامنے گالیاں اور دھمکیاں دیں اور تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔اہلکار نے پیسے دیے بغیر خربوزہ اٹھایا تو پھل فروش نے کہا پوچھ کر تو اٹھا، جس پر اہلکار نے بدتمیزی سے کہا تیرے سامنے ہی تو اٹھایا ہے ، کون سا اپنے گھر لے جارہا ہوں۔پولیس اہلکار نے پھل فروش کو اس کی بیٹی کے سامنے گالیاں اور دھمکیاں دیں اور تشدد کا نشانہ بنایا، ویڈیو وائرل ہوئی تو ایس ایس پی سینٹرل نے پولیس موبائل میں موجود تمام اہلکاروں کو معطل کردیا۔معطل ہونیوالوں میں کانسٹیبل ظفر، ذوالفقار، نسیم، اور ڈرائیور عبداللہ شامل ہیں، ایس ایس پی سینٹرل نے معطل اہلکاروں کیخلاف مزید محکمانہ کارروائی کیلئے انکوائری کا حکم دے دیاہے ۔ایس ایس پی سینٹرل نے کہا کہ موبائل میں موجوداہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں