شکایات کے ازالے کیلئے ایس بی سی اے کاڈرافٹ مسترد

شکایات کے ازالے کیلئے ایس بی سی اے کاڈرافٹ مسترد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے ایس بی سی اے کی شہریوں کی شکایت کے حل کے مجوزہ ڈرافٹ کو مسترد کرتے ہوئے عدالتی ہدایات کی روشنی میں نئی ایس او پیز بنانے کا حکم دیا ہے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے اِسحاق کھوڑو عدالت میں پیش ہوئے اور شہریوں کی شکایت کے ازالے کے حل سے متعلق ڈرافٹ پیش کیا، ڈی جی ایس بی سی اے نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے تعمیراتی قوانین کی خلاف ورزیوں سے متعلق ایس اوپیز بنالیے ہیں، مجوزہ ایس او پیز میں 7 سے 15 دن میں شکایات کا ازالہ ہو جائیگا، آئینی بینچز کے سربراہ جسٹس کے کے آغا نے ڈی جی ایس بی سی اے کا پیش کردہ مجوزہ ڈرافٹ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ڈرافٹ میں شکایات کے ازالے کی حتمی مدت کا تعین نہیں کیاگیا۔ڈی جی ایس بی سی اے نے کہاکہ آئندہ تمام شکایات کا جائزہ اور نگرانی ذاتی طور پر کرونگا، نئی شکایات پر خصوصی توجہ دی جائیگی۔ عدالت نے کہا کہ عمارت مکمل ہونے سے سے پہلے کارروائی ہونا چاہیے ، ایسا نا ہو کہ عمارت مکمل ہوجائے ، اس میں رہائش بھی ہوجائے ، ان حالاتِ میں کارروائی مشکل ہوجاتی ہے ۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ شکایتوں پر کارروائی نا ہونے سے شہر عمارتوں کے جنگل کی صورت اختیار کرگیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں