جرائم کیخلاف پولیس کارروائیاں، منشیات فروشوں سمیت 18گرفتار

جرائم کیخلاف پولیس کارروائیاں، منشیات فروشوں سمیت 18گرفتار

لاڑکانہ ،اندرون سندھ(نمائندگان دنیا،بیورو رپورٹ)لاڑکانہ پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 7 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے منشیات ضبط کرلی اور منشیات کی بڑھ کھیپ تحویل میں لے لی ۔

اطلاعات کے مطابق دڑی پولیس نے روپوش ملزم فیضان عرف فیضیاب،رتوڈیرو پولیس نے شہدادکوٹ روڈ سے ملزم فرحان ویسر کو 2 کلو چرس ، ملزم ماجد کنگو کو 500 گرام چرس ،علی گوہر آباد پولیس نے ایمپائر روڈ سے ملزم تیمور چانڈیو کو چرس،رشید وگن پولیس نے بھائی خان لاڑو سے ملزم نثار نوناری کو چرس ، شہید ڈی ایس پی عبدالمالک بھٹو پولیس نے لوکو شیڈ سے ملزم علی جان گاڈھی کو چرس سمیت،ہٹڑی غلام شاہ پولیس نے ملزم جمیل جتوئی کو 11 کلو بھنگ سمیت گرفتار کرلیا۔ سکھر میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلا ف کریک ڈاؤن کے دوران آغا بدرالدین کالونی سے3 ملزمان کو گرفتار کرکے آکڑا پرچی اور نقدی برآمد کرلی۔اسی طرح شاہ فیصل کالونی میں بھی پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے7 جواریوں کو حراست میں لینے کے بعد 4 آکڑا پرچی جوا بکس برآمد کرلیا ۔علاوہ ازیں سکھر پولیس نے ایک اور کارروائی کرتے ہوئے 13 سالہ بچے سے زیادتی کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ سکھر پولیس کے مطابق چوکیدار محمد نواز پھلپوٹو نے مبینہ طورپر 13 سالہ عبدالاحد  کو زیادتی کا زیادتی کا نشانہ بنایا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں