میہڑ میں احتجاجی ریلی، جعفر ایکسپریس پر حملے کی مذمت
میہڑ(نمائندہ دنیا)جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر دہشتگرد تنظیم بی ایل اے کی جانب سے کیے گئے حملے کے خلاف پاک فوج کی حمایت میں ڈی سی دادو کے حکم پر میہڑ میں اسسٹنٹ کمشنر میہڑ غلام فاطمہ گھلو۔۔۔
اسسٹنٹ مختیار کار میہڑ بشیر احمد ڈہر ، ڈی ایس پی موٹر وے پولیس طارق عباسی ودیگر کی رہنمائی میں وی آئی پی روڈ میہڑ سے اللہ والا چوک تک ریلی نکالی گئی ۔ریلی میں ریونیو حکام ، تپیداروں ،اساتذہ ، سول سول سوسائٹی کے اراکین اور دیگر نے بھی شرکت کی ۔ریلی میں پاک فوج کی حمایت میں نعرے بازی کی گئی ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میہڑ غلام فاطمہ گھلو ، سید محمد شاہ آف میہڑ نے آزاد پریس کلب میہڑ کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ، دہشتگردوں نے بزدلانہ کارروائی کرکے پاک فوج کے جوانوں کو نشانہ بنایا مگر جوانوں نے بھرپور جوابی کارروائی کرکے دہشتگردوں کے حملوں کو ناکام بنا یا اور مسافروں کی زندگی بچائی ۔انہوں نے کہاکہ ہم ان کی بہادری پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔