حیدرآباد میں کارروائی،13من چلے پکڑے گئے ، موٹر سائیکلیں ضبط

حیدرآباد میں کارروائی،13من چلے پکڑے گئے ، موٹر سائیکلیں ضبط

حیدرآباد (رپورٹ:ثاقب سلہری)ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو کے احکامات پر ڈی ایس پی سٹی عبد الرحمن بروہی کی قیادت میں پولیس نے مختلف علاقوں میںون وہیلنگ کرنیوالے نوجوانوں کے خلاف کارروائی کی۔

ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن انسپکٹر طاہر حسین مغل نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ لطیف آباد یونٹ نمبر 5، 6، 9 اور 10 کے مختلف روڈز پر کارروائی کرتے ہوئے 13 کم عمر نوجوانوں کی موٹر سائیکلوں کو سی آر پی سی 550 کے تحت پولیس تحویل میں لے لیا۔ دوسری جانب ایس ایس پی حیدرآباد کی ہدایات پر ایک اور کارروائی میں ڈی ایس پی سٹی عبد الرحمن بروہی کی سربراہی میں کومبنگ آپریشن کیا گیا۔  آپریشن میں ایس ایچ او سٹی غلام حیدر شاہانی، ایس ایچ او فورٹ عمران رشید شیخ اور انچارج مددگار ون فائیو سٹی راجہ سہیل نے مختلف مسافر خانوں، شاہراہوں، مارکیٹوں اور ہوٹلز میں قیام پذیر مشکوک افراد کی جانچ پڑتال کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں