محمد بن قاسم نے ذات پات کی تقسیم کاخاتمہ کیا،جماعت اسلامی

 محمد بن قاسم نے ذات پات کی تقسیم کاخاتمہ کیا،جماعت اسلامی

ٹنڈومحمدخان(نمائندہ دنیا)جماعتِ اسلامی سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری الطاف احمد ملاح دریائے سندھ سے نکالی جانے والی چھ نہروں کے منصوبے کو سندھ کی زرعی بربادی اور خشک سالی کا باعث قرار دیا اور کہا کہ سندھ دشمن منصوبے فوری طور پر ختم کئے جائیں۔

ٹنڈومحمّدخان میں یومِ باب الاسلام کی مناسبت سے جامع مسجد ٹیکسٹائل ملز کالونی میں بڑے افطار ڈنر سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ سے نکالی جانے والی چھ نہریں سندھ کی خشک سالی اور زرعی بربادی کا منصوبہ ثابت ہوں گی۔ سندھ امن و بھائی چارے کی سرزمین ہے جس کو باب الاسلام ہونے کی سزا دی جارہی ہے ۔الطاف احمد ملاح نے مزید کہا کہ سندھ کے باسیوں کو فخر ہے کہ اسلام کی ترویج میں سندھ کو ایشیاء کی چوکھٹ کا مقام حاصل ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پراپیگنڈا سراسر ناانصافی ہے کہ اسلام بزورِ طاقت پھیلا، کیونکہ محمد بن قاسم نے سندھ میں ذات پات کی تقسیم کا خاتمہ کیا اور مساوات کا نظام دیا،جس کے بعد سندھ کے نچلے طبقے کے ہندووں نے اُس کی مورتیاں بنائیں۔اس موقع پر جنرل سیکریٹری جماعتِ اسلامی ٹنڈومحمدخان اکرم بیگ نے بھی خطاب کیا اور دریائے سندھ سے نکالی جانے والی چھ نہروں کے منصوبے کے خلاف قرارداد پیش کی۔ اس قرارداد میں 1991ء کے معاہدے کے مطابق دریائے سندھ سے سندھ کو مکمل پانی کی فراہمی کا مطالبہ کیا گیا۔ شرکاء نے اس قرارداد کی بھرپور تائید کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں