صدرٹاؤن کے چیئرمین کی صدارت میں اجلاس

کراچی(این این آئی)سانحہ جعفر ایکسپریس کے شہدا اور پاک افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے صدر ٹاؤن کونسل کا غیرمعمولی اجلاس چیئرمین منصور احمد شیخ کی صدارت میں منعقد ہوا ۔
اس موقع پر سانحہ جعفر ایکسپریس پر دہشت گردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ٹاؤن چیئرمین منصور احمد شیخ نے کہا کہ معصوم اور نہتے شہریوں کو بیدردی سے شہید کرنے والے دہشت گردوں کا کوئی دین مذہب نہیں ہوتا معاشرے کے ناسور ایسے عناصر کسی بھی طرح کی رعایت کے مستحق نہیں ، شہدا کو پوری قوم خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے ۔