نیٹ میٹرنگ ریٹس میں مجوزہ کمی کی مذمت

 نیٹ میٹرنگ ریٹس میں مجوزہ کمی کی مذمت

کراچی(بزنس رپورٹر )چیئرمین پی سی ایم اے احمد چنائے نے پاکستان میں سولر بجلی کے نیٹ میٹرنگ ریٹس میں مجوزہ کمی کے حالیہ اعلان کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

یہ فیصلہ ملک میں صاف اور پائیدار توانائی کی منتقلی کیلئے ایک بڑا دھچکا ہے ،یہ اقدام گھریلو اور تجارتی سطح پر سولر توانائی کو فروغ دینے کی کوششوں کو براہ راست نقصان پہنچاتا ہے ۔ احمد چنائے نے مؤقف اپنایا کہ نیٹ میٹرنگ ریٹس میں کمی کی تجویز سولر توانائی میں سرمایہ کاری کی حوصلہ شکنی کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں