ملزمان اور شہری کا فلمی انداز میں مقابلہ

ملزمان اور شہری کا فلمی انداز میں مقابلہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)نارتھ کراچی میں ملزمان اور شہری کا فلمی انداز میں مقابلہ ، موٹر سائیکل چھیننے کی ناکام واردات کی ویڈیو سامنے آگئی

تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی سیکٹر فا سی ٹو میں دو موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے گھر سے باہر موٹر سائیکل اسٹارٹ کرنے والے شہری سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی تو اس دوران شہری نے موٹر سائیکل نیچے گرا دی جس کے بعد ملزمان نے شہری پر فائرنگ کر دی اور اسی دوران موقع ملنے پر شہری نے بھی موٹر سائیکل سوار ڈاکو پر فائرنگ کی سامنے آنے والی ویڈیو میں شہری کو ڈاکوؤں پر فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں