جامعہ این ای ڈی، مینجمنٹ سائنس پروگرام کی منظوری

جامعہ این ای ڈی، مینجمنٹ سائنس پروگرام کی منظوری

کراچی (این این آئی)سید غضنفر حسین کو جامعہ این ای ڈیکا مستقل رجسٹرارجبکہ صفی احمد زکائی کو ناظم امتحانات مقرر کردیا گیا۔ جمعہ کو پروفیسر ڈاکٹر سروش لودھی کی زیر صدارت جامعہ این ای ڈی کے سنڈیکیٹ کا 212واں اجلاس ہوا۔

اجلاس میں سید غضنفر حسین نقوی کو این ای ڈی کا مستقل رجسٹرار اور صفی احمد زکائی کو مستقل کنٹرولر امتحانات جبکہ ڈاکٹر مبشر خان کو کمپیوٹر سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا چیئرمین اور فروا حسن کو کمیونی کیشن منیجر مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔ ڈپارٹمنٹل سلیکشن کمیٹی کی سفارشات کے تحت ایڈیشنل ڈائریکٹر فنانس سرور امتیاز، ایڈیشنل رجسٹرار لیگل عامر نصیر، ایڈیشنل رجسٹرار تھر انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی خالد مخدوم ہاشمی، ایڈیشنل ڈائریکٹر ورکس اینڈ سروسز اظہر اقبال، ایڈیشنل ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ حسیب انصاری و دیگر کی تعیناتی کی منظوری بھی دی گئی۔اجلاس میں مینجمنٹ سائنس پروگرام میں ایم ایس پروگرام کے آغاز کی منظوری بھی دی گئی۔ اجلاس میں اپنے سابقہ طالب علموں کی مادرِ علمی کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے پٹرولیم انجینئرنگ کے ویڈیو کانفرنس ہال کو انجینئر عاصم مرتضیٰ خان، میکینکل انجینئرنگ کے کانفرنس روم کو انجینئر عباس ساجد اور سول انجینئرنگ کے ڈرائنگ ہال کو انجینئر فاروق عربی کے نام سے منسوب کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔اجلاس میں چیئرمین آئی ای پی انجینئر سہیل بشیر نے المنائی ایسوسی ایشن کی جانب سے ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ انڈومنٹ فنڈ کے لیے ایک کروڑکا چیک شیخ الجامعہ کو پیش کیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں