چینی مافیا کے افراد اسمبلیوں میں بیٹھے ہیں ،پاسبان

چینی مافیا کے افراد اسمبلیوں میں بیٹھے ہیں ،پاسبان

کراچی(این این آئی)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں فوراً کم از کم 15 روپے فی لٹر کی کمی کی جائے ،پاکستان میں صارفین کے حقوق کا کوئی محافظ نہیں اور تیل کی مارکیٹنگ کرنے والی کمپنیاں اور حکومت مل کر عوام کو لوٹ رہی ہیں۔

نہ صرف تیل مافیا بلکہ چینی مافیا بھی پاکستانیوں کو بے دردی سے لوٹ رہا ہے ۔ شوگر مل مالکان کو چینی برآمد کرنے کی اجازت اس شرط پر دی گئی تھی کہ مقامی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا، لیکن ان مل مالکان اور تاجروں نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں چینی کی قیمتوں میں زبردست اضافہ کر کے پاکستانی صارفین سے اربوں روپے بٹور لیے ۔ اس استحصال کے عمل کو ہمارے حکمرانوں اور اپوزیشن نے خاموشی سے سپورٹ کیا کیونکہ وہ خود درجنوں شوگر ملوں کے مالک ہیں۔ چینی مافیا کے افراد اسمبلیوں میں بیٹھے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں