علاء الدین خانزادہ کے نعتیہ مجموعہ عشق عقیدہ کی تقریب رونمائی

کراچی(این این آئی)آرٹس کونسل کے زیر اہتمام معروف شاعر و صحافی علاالدین خانزادہ خانزادہ کا نعتیہ مجموعہ عشق عقیدہ کی تقریب رونمائی حسینہ معین ہال میں کی گئی۔
تقریب میں پروفیسر سحر انصاری نے صدارت کے فرائض انجام دیئے جبکہ صدر آرٹس کونسل محمداحمد شاہ،صدر پریس کلب فاضل جمیلی، پیرزادہ سلمان ، خلیل اللہ فاروقی،ایوب شیخ، عبدالجبار،خالد معین اور عثمان جامی نے اظہار خیال کیا ، اس موقع پر صدر آرٹس کونسل محمد احمدشاہ نے کہا کہ عشق عقیدہ یہی دنیا ہے یہی علاوالدین خانزادہ کا طرز زندگی ہے ، آپ نعت یا حمد کہتے ہیں یا نہیں اگر آپ نے عشق کی سیڑھی پر قدم رکھ دیا ہے تو پھر آپ سب کہتے ہیں ،کسی بھی قوم کی ثقافت میں سب سے نمایاں چیز مذہب ہے ، ہماری مذہبی رسومات ثقافت کا حصہ بن جاتی ہیں۔