ثانوی تعلیمی بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں کو ہدایت

ثانوی تعلیمی بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں کو ہدایت

کراچی (این این آئی) ثانوی تعلیمی بورڈ کے سیکریٹری ڈاکٹر نوید احمد نے بورڈ سے الحاق شدہ اسکول سربراہان کو آگاہ کیا ہے کہ وہ اسکول جنہوں نے سالانہ امتحانات 2025 جماعت نہم کیلئے آن لائن انرولمنٹ فارم جمع کئے ہیں اور وہ طلبا و طالبات کے صرف پریکٹیکل مضامین کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔

 تو ان اسکولوں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے بورڈ کا آفیشل پورٹل 14اور 15مارچ کو ایڈٹ کیلئے کھلا رہے گا، لہذا وہ اسکول اپنے اسکولوں کے طلبا و طالبات کے مضامین کو دی گئی تاریخوں میں تبدیل کر لیں تاریخ گزرنے کے بعدکسی بھی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں