گورنر کا اسپیشل بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے 5لاکھ روپے عطیہ

گورنر کا اسپیشل بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے 5لاکھ روپے عطیہ

کراچی(این این آئی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے فاطمیہ اسپورٹس کمپلیکس، سولجر بازار کا دورہ کیا، جہاں خوجہ (پیرائی) شیعہ اثنا عشری جماعت کے زیر اہتمام فیملی گالا 2025 منعقد کیا گیا تھا۔

گورنر سندھ بطور مہمانِ خصوصی اس تقریب میں شریک ہوئے اور مختلف اسٹالز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اسپیشل بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا۔گورنر سندھ نے اسپیشل بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے ذاتی حیثیت میں 5 لاکھ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے فلاحی منصوبوں کی حمایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں