ختم نبوت ؐکے تحفظ کیلئے قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ، شاہد غوری

ختم نبوت ؐکے تحفظ کیلئے قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ، شاہد غوری

کراچی (آئی این پی )نائب سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاہد غوری نے کہا ہے کہ ناموس رسالت اور ختم نبوت ؐکے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ،گستاخ رسول دنیا کے کسی بھی کونے میں ہو قانون اس کی سزا کیلئے حرکت میں آئے ،سوشل میڈیا پر شعائر اسلام کی توہین یہود ونصاری ٰ کی اسلام دشمن سازش ہے۔

 دین اسلام تمام مذاہب کے احترام کا درس دیتا ہے مگر کسی میں یہ جرأت نہیں ہونی چاہیے کہ خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفی ؐصحابہ کرام واہلبیت اطہار کی شان میں گستاخی کریں ،انتہاپسند نہیں ،شعائر اسلام کی توہین کرنیوالوں کو کھلا گھومنے نہیں دینگے ،قانون کے دائرے میں رہ کرہر سطح پر محاسبہ کرینگے ،عاشقان رسول مرتو سکتے ہیں مگر خاتم النیین حضرت محمد مصطفی ؐ کی شان میں ہرزہ سرائی برداشت نہیں کرینگے ،حکومت کے تحفظ ناموس رسالت ڈے منانے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم تحفظ ناموس رسالت ؐکے موقع پر جامع فلاح مسجد ٹی این ٹی کالونی میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک کی سرپرستی میں آزادی اظہار کی آڑ میں شعائر اسلام کی توہین کھلی دہشتگردی اور جنونیت ہے ،اقوام متحدہ مغرب کے ایسے ممالک کو جنونی اور دہشتگرد قرار دے جو شعائر اسلام کی توہین کرنیوالوں کی سرپرستی کرتے ہیں ،سوشل میڈیا پر اسلام مخالف اور گستاخ آمیز مواد کو فوری ہٹایا جائے اور اس میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں