گرانفروشوں کے خلاف کارروائی ،13گرفتار ،6دکانیں سربمہر کرنے کا دعوی

گرانفروشوں کے خلاف کارروائی ،13گرفتار ،6دکانیں سربمہر کرنے کا دعوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کمشنر کراچی آفس کا دعوی ٰہے کہ 15 ویں رمضان کو 267 گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کی اور 29 لاکھ 22 ہزارروپے جرمانہ عائد کیا گیا13 گراں فروش گرفتار کیا گیا 6 دکانیں سیل کی گئیں۔

خصوصی مجسٹریٹس نے 15 ویں رمضان کو 4 لاکھ 66 ہزار رروپے جرمانہ عائد کیا مجموعی طور پر 15 ویں رمضان کو مجسٹریٹس نے 1554 دکانوں پر قیمتیں چیک کیں سرکاری نرخوں پر آشیا کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے افسران نے 259 مقامات پر سرکاری نرخوں پر اشیا فروخت کرائیں ۔ترجمان کمشنر کراچی کی جاری کردہ اعداد شمار کے مطابق گزشتہ 15 روز میں مجموعی طور پر 2 ہزار 698 گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کی گء 15 روز میں ۔3 کروڑ 27 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا 137 گراں فروشوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ 114 کی دکانیں سیل کی گئیں۔۔تفصیلات کے مطابق 15 روز کی کارروائی میں 15 یزار 737 دکانوں پر قیمتیں چیک۔ کی گئیں کمشنرکر اچی سید حسن نقوی نے کہا ہے کہ گراں فروشوں کے خلاف انتظامیہ کی مہم جاری رہے گی۔ انھوں نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کی کوششیں جاری رکھیں تفصیلات کے مطابق ضلع جنوبی میں گراں فروشوں کے خلاف کارروائی میں 8 لاکھ 96 ہزار روپے جرمانہ عاید کیا گیا ضلع شرقی میں گراں فروشوں پر 2 لاکھ 54 ہزار روپے غربی میں ایک لاکھ 7 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا وسطی میں 2 لاکھ 44 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ملیر میں ایک لاکھ 24 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا کورنگی میں 2 لاکھ 55 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا کیماڑی میں 60 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ۔ کمشنر نے تمام افسران کو قیمتیں چیک کرنے اور کارروائی کے اختیارات کے موثر استعمال کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ لاپروائی ،عدم دلچسپی اور قیمتیں کنٹرول کرنے کے فرائض کی ادائیگی میں غفلت برتنے والے افسران سے جواب طلبی ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں