بریکنگ نیوز ضرور دیں مگر خبر کی تصدیق ضرور کریں ،جسٹس جنید غفار
کراچی (اسٹاف رپورٹر)قائم مقام چیف جسٹس سندھ جسٹس جنید غفار نے سندھ ہائی کورٹ میں پریس روم کا افتتاح کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں پریس روم کی افتتاحی تقریب میں سندھ ہائیکورٹ کے تمام ججز شریک ہوئے ۔ اس موقع پر قائم مقام چیف جسٹس نے کہاکہ میرا کام صرف اتنا ہے کہ میں اس تختی کی افتتاح کیا ہے ، یہ کام سابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس محمد شفیع صدیقی نے شروع کیا تھا ،بریکنگ نیوز ضرور دیں مگر خبر کی تصدیق ضرور کریں ، حتیٰ الامکان کوشش کرنی چاہیے کہ آرڈر کرنے کے بعد رپورٹنگ کریں،چیزیں رپورٹ ہو جاتی ہیں بعد میں پھر اگلے دن کلئیر فائی ہورہی ہوتی ہیں۔