غزوہ بدر جذبہ ایمانی کا عظیم مظہر،شاداب رضا

 غزوہ بدر جذبہ ایمانی کا عظیم مظہر،شاداب رضا

کراچی (این این آئی)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدشاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ غزوہ بدر حق اور باطل میں فرق مسلمانوں کی جرأت واستقامت اور جذبہ ایمانی کا عظیم مظہر ہے ۔

ایک بیان میں انہوں نے مزید کہاکہ17رمضان المبارک کو حق کی تاریخی فتح اور کفر کو شرمناک شکست ہوئی ،آج ایک بار پھر کفر کی طاقتیں سر اٹھانے کی ناپاک جسارت کررہی ہیں ان کفر کی طاقتوں کا مقابلہ غزوہ بدرکے جذبے سے سرشارہوکر کرنا ہوگا ،پاکستان اسلام کا قلعہ اور اسلامی دنیا کا واحد ایٹمی طاقتور ملک ہے جو یہود ونصاریٰ کی آنکھ میں چبھ رہاہے ،مسلمانوں پر مغرب کی زمین تنگ کی جارہی ہے امریکہ جو دہشتگردوں کو پالتا ہے اور اپنے مفادات کیلئے اسلامی ممالک میں دہشتگردی کراتا ہے آج خودکو دہشتگردوں کے سامنے بے بس ہے سیکولر ازم ،لبرل ازم کے دعویدار ممالک آج انتہا پسندی کو فروغ دے رہے ہیں۔امریکہ ،اسرائیل ،فرانس بھارت مسلم اقلیتوں پر ظلم بند کردیں ،اسلامو فوبیا کا علاج کرنا جانتے ہیں جہاد واحد راستہ ہے جس سے اسلام دشمن قوتیں خوفزدہ رہتی ہیں ، اقوام متحدہ، او آئی سی بھارت ،امریکہ ،ڈنمارک ،فرانس میں مسلمانوں پر فوری مظالم کا سلسلہ بند کرائیں ، اقوام متحدہ امریکہ اور اسرائیل کی لونڈی کاکردار ادا کررہا ہے ،مسلمانوں کی نسل کشی کھلی دہشتگردی ہے اقوام متحدہ اور عالمی قوتوں کو کشمیر وفلسطین میں مسلم نسل کشی اور ظلم وبربریت کیوں نظر نہیں آتا،انہوں نے کہا کہ غزوہ بدر ہمیں دین اسلام اور مسلمانوں کے تحفظ کیلئے سب کچھ قربان کرنے کادرس دیتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں