بیماریوں سے بچاؤکیلئے 29کلوریشن سینٹرز بنانے کا فیصلہ

بیماریوں سے بچاؤکیلئے 29کلوریشن سینٹرز بنانے کا فیصلہ

کراچی (این این آئی)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے شہریوں کو بچانے کیلئے 290 ملین روپے کی لاگت سے 29 کلوریشن سینٹر بنائے جا رہے ہیں۔

، 14 اگست تک حب ڈیم سے 4کروڑ گیلن اضافی پانی ملنا شروع ہوجائے گا، کے فور 80 ارب روپے کا منصوبہ ہے اس پر بھی تواتر کے ساتھ کام شروع کرنا ہوگا،2006 ء کے بعد وفاقی حکومت نے کے ایم سی کو ایک روپیہ بھی نہیں دیا، گورنر سندھ نے میرا ہاتھ تھام لیا میں نے بھی ان کا ہاتھ تھام لیا ہے ، آئندہ 15 روز میں گورنر کی کوششوں سے وفاقی حکومت سے 100 ارب روپے کے ایم سی کو ملنے والے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار میئر نے منگل کوکڈنی ہل کلوریشن پمپنگ اسٹیشن کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پانی میں کلورین کے شامل ہونے سے نیگلریا جیسی بیماری پر قابو پایا جاسکے گا، کراچی کے دیگر علاقوں میں 29 کلوریشن سینٹر رمضان کے اختتام پر کام کرنا شروع کردیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی شہر کے گلی محلوں میں پانی لانا چاہتے ہیں، کے فور منصوبے کا پانچ بار افتتاح ہوچکا ہے ، کوئی بھی اس پر اپنی تختی لگا دے لیکن شہر کو پانی دیں۔میئر نے کہا کہ آئی آئی چندریگر روڈ پر پارکنگ سب سے بڑا مسئلہ ہے ،گورنر جب وفاق سے فنڈز دلوائیں گے تو ٹاور اور شاہین کمپلیکس کے پاس پارکنگ پلازہ بنائیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں