موٹر سائیکل لفٹر گروہ کے کارندوں سمیت 24 ملزم گرفتار

موٹر سائیکل لفٹر گروہ کے کارندوں سمیت 24 ملزم گرفتار

لاڑکانہ، پنگریو، روہڑی (بیورورپورٹ، نمائندگان دنیا) اندرون پولیس کی کارروائیاں، موٹر سائیکل لفٹر گروہ کے 2 کارندوں سمیت 24 ملزموں کو گرفتار کرکے منشیات، دیسی شراب،انڈین گٹکا اور مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کر لی گئیں۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

لاڑکانہ پولیس نے بدنام زمانہ حبدار عرف حبو میربحر ، گڑھی خدابخش بھٹو پولیس نے اظہر جیہو ،سجاد جیہو، شہید الٰہی بخش سیال پولیس نے ہادی بخش جتوئی کو ایک کلو چرس سمیت، لاشاری پولیس نے 4 روپوش ملزمان ظفر، فیصل، آصف اور انور ، نوڈیرو پولیس نے کامران ڈیتھو ، علی گوہر آباد پولیس نے اشتہاری ابرار جتوئی ، حیدری پولیس نے سونو بھٹو اور شاہد بروہی کو چرس سمیت، شہید ڈی ایس پی عبدالمالک بھٹو پولیس نے ممتاز عرف مرگھی نوحانی اور امیر علی چانڈیو کو چرس سمیت گرفتار کرلیا۔ پنگریو سے نمائندے کے مطابق ضلع بدین میں پولیس نے انڈین گٹکا، 140 لٹر دیسی شراب اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ،قتل اور اقدام قتل کیسز میں مطلوب ملزموں سمیت 6 افرادکو گرفتار کرلیا۔ محراب پور پولیس نے ٹرین کے ذریعے منشیات، گٹکا سپلائی کرنے والے منشیات فروش وسیم ملک ولد عبد الطیف ملک کو انڈین گٹکے سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ باندھی لنک روڈ پر ایک کارروائی میں کار سے 100 لٹر کچی شراب برآمد کر کے ڈرائیور عبد الرزاق کو گرفتار کرلیا گیا۔ روہڑی پولیس نے موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کارروائی کرکے دو ملزموں سہراب عمرا نی اور عدنان شیخ کو گرفتار کر کے 3 مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کر نے کا دعویٰ کیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں