تھر پارکر :ایک اور آر او پلانٹ کا افتتاح

تھر پارکر (نمائندہ دنیا) تھر کی مقامی کمیونٹی کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے اپنے مشن کو جاری رکھتے ہوئے۔۔
تھر فاؤنڈیشن نے ایک اور وعدہ پورا کر دیا۔ گورانو ایریا میں نئے تعمیر شدہ ماڈل گاؤں اللہ ڈنو حجام میں ایک اور آر او پلانٹ کا افتتاح ، گورانو ایریا میں مجموعی طور پر آر او پلانٹس کی تعداد 6 ہوگئی۔ نئے تعمیر شدہ آر او پلانٹ سے روزانہ 17 گھرانوں سمیت آس پاس کی آبادی کو 5000 گیلن صاف پانی فراہم کیا جائے گا، جبکہ مجموعی طور پر گورانو ایریا میں 6 آر او پلانٹس 1 لاکھ 10 ہزار گیلن پانی روزانہ فراہم کرنے کی گنجائش رکھتے ہیں ۔