خیرپور میں زمین کا قبضہ نہ دینے پر افسران سے وضاحت طلب

خیرپور میں زمین کا قبضہ نہ دینے پر افسران سے وضاحت طلب

سکھر(نمائندہ دنیا) کمشنر سکھر ڈویژن فیاض حسین عباسی کی زیر صدارت سکھر کی تحصیل روہڑی اور ضلع خیرپور میں موٹر وے ایم 6 کے لیے زمین کے حصول سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 جس میں کمشنر سکھر نے تمام متعلقہ افسران سے ان کے علاقوں میں لینڈ اکیوزیشن کی اونرشپ، منتقلی اور ایوارڈ جاری کرنے کے معاملات میں سست روی پر سخت بازپرس کی اور ایوارڈ پاس کر کے زمین مالکان کو کئی ماہ گزر جانے کے باوجود بھی ادائیگی نہ کرنے پر ریونیو کے متعلقہ افسران کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ کمشنر سکھر نے کہا کہ پہلے الزام لگایا جاتا تھا کہ سروے کرنے والے بروقت کام نہیں کرتے ۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ایک ہفتے کے اندر تمام ضروری کاغذی کارروائی مکمل کرکے اسسٹنٹ کمشنرز کے حوالے کی جائے ۔ کمشنر سکھر نے خیرپور میں زمین کے قبضے نہ دیے جانے پر متعلقہ افسران سے وضاحت طلب کرتے ہوئے انہیں اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ معاملات کو آگے بڑھانے میں سستی برتنے کی وجہ سے کافی نقصان ہوتا ہے ، لہٰذا آئندہ 15 دنوں کے اندر تمام ضروری کام مکمل کرکے ایم6 کے سیکشن 4 کے لیے سفارشات مرتب کی جائیں۔ تمام متعلقہ افسران آئندہ اجلاس میں مکمل تیاری کے ساتھ شرکت کریں۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر سکھر محمد حاجن اجن، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ایم بی راجا دھاریجو و دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں