چیز ویلیو نے حیدرآباد میں اپنے نئے اسٹور کا افتتاح کردیا

حیدر آباد (پ ر )پاکستان کے دوسرے شہروں کی طرح اب حیدرآباد میں بھی چیز ویلیو نے اپنے نئے اسٹور کا افتتاح کر دیا۔
حیدرآباد میں یہ اپنی نوعیت کا سب سے بڑا اسٹور ہے جہاں خواتین اور بچوں کی ملبوسات کی ہر قسم کی ورائٹی موجود ہے ، اس اسٹور میں پاکستان کے تمام بڑے برانڈ کے کپڑے ، جوتے اور دیگر اشیاء بھی دستیاب ہیں۔ خواتین کے لیے نہ صرف ملبوسات بلکہ زندگی کی دیگر ضروریات کی تمام اشیاء بھی انتہائی مناسب قیمت میں دستیاب ہیں۔ مردوں کے لیے بھی تمام بڑے برانڈ کی دیگر اشیاء موجود ہیں جہاں ایک چھت کے نیچے تمام خواتین و حضرات ہر قسم کی شاپنگ کر سکتے ہیں۔چیز ویلیو کے گرینڈ اسٹور میں جدید ترین دور کے لائیو اسٹائل کی اشیاء ہول سیل ریٹ میں دستیاب ہیں۔ چیز ویلیو کی پاکستان میں نویں برانچ کی شاندار افتتاحی تقریب میں چیئرمین فاروق غفار، سی ای او عمر فاروق، جنرل مینیجر مارکیٹنگ اینڈ سیلز علی مفتی اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔اس تقریب میں حیدرآباد کے شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔