آج لاکھوں معتکفین اعتکاف میں بیٹھیں گے

کراچی (این این آئی) ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی آج جمعہ کو عصر کی نماز کے بعد لاکھوں معتکفین 10 روزہ اعتکاف کی نیت سے مساجد میں اعتکاف کریں گے ۔۔۔
کراچی میں نیومیمن مسجد بولٹن مارکیٹ، جامع مسجد آرام باغ، جناح مسجد برنس روڈ، گلزار حبیب سولجربازار، فیضان مدینہ سبزی منڈی، تھانوی مسجد جیکب لائن سمیت دیگرمساجد میں معتکفین کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ کئی خواتین گھروں میں اعتکاف کریں گی۔ کئی مساجد میں معتکفین کے لیے سحروافطار کا بھی انتظام کیا گیا ہے ۔