صوبائی محتسب :کنٹریکٹ پر بھرتی کی منظوری

کراچی(این این آئی)صوبائی محتسب سندھ محمد سہیل راجپوت کی زیر صدارت مشیران و ریجنل ڈائریکٹرز کا اجلاس۔۔۔
صوبائی سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا، جس میں دو ماہ کی مجموعی کارکردگی کا تقابلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سیکریٹری منصور عباس رضوی، ڈائریکٹر جنرل اختر حسین بگٹی، رجسٹرار مسعود عشرت سمیت دیگر مشیران شریک ہوئے ، جبکہ ریجنل ڈائریکٹرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔محمد سہیل راجپوت نے ریجنل دفاتر میں زیر التوا عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے اقدامات کی ہدایت کی۔