حادثات و پر تشدد واقعات میں خاتون سمیت 3افراد جاں بحق

 حادثات و پر تشدد واقعات میں خاتون سمیت 3افراد جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر )شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات و پر تشدد واقعات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے ۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

، دیگر واقعات میں دو پولیس اہلکار بھائیوں سمیت 6 افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق منگھوپیر کے علاقے گل محمد گوٹھ نورانی ہوٹل کے قریب دو گروپوں میں جھگڑ ے کے دوران فائرنگ سے 35 سالہ اکرم ولد محمد بخش جاں بحق ہوگیا۔مقتول کی لاش کو قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے سپر د کر دی گئی۔واقع میں ملوث افراد کی گرفتاریوں کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ اسٹیل ٹاون کے علاقے نیشنل یائی وے ایم نائن لنک روڈ ٹول پلازہ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور کوسٹر میں تصادم ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا، متوفی کی لاش اسٹیل ٹاون پولیس نے قریبی اسپتال پہنچائی جسے بعدازاں جناح اسپتال منتقل کیا گیا، متوفی ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور تھا جس کی فوری شناخت نہیں ہو سکی جبکہ زخمی ڈرائیور 40 سالہ عمیر کوسٹر کا ڈرائیور ہے جس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔ شاہ لطیف تھانے کی حدود قائد آباد پل کے قریب روڈ ایکسڈنٹ میں شدید زخمی ہونے والی خاتون عائشہ بی بی زوجہ سعید احمد جناح اسپتال میں دوران علاجِ دم توڑ گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں