نوجوان صہیب کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کورنگی 6 نمبر پر دوران ڈکیتی مزاحمت میڈیکل اسٹور کے مالک کے قتل کا معاملہ۔۔۔
،واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹر سائیکل سوار دو ملزمان کو میڈیکل اسٹور کے باہر آتے دیکھا جاسکتا ہے ۔ملزمان ایک منٹ 15 سیکنڈ تک میڈیکل اسٹور کے اندر واردات کرتے ہیں ،واردات کے بعد فرار ہوتے ملزمان کو صہیب پکڑنے کی کوشش کرتا ہے ،ایک ڈاکو صہیب پر فائرنگ کر دیتا ہے ،گولی لگتے ہی صہیب زخمی ہوکر زمین پر گر جاتا ہے ،اسپتال منتقلی کے دوران صہیب راستے میں ہی دم توڑ دیتا ہے ۔دوسری جانب واقعہ کا مقدمہ تھانہ زمان ٹاؤن میں درج کرلیا گیا۔مقدمہ مقتول صہیب کے والد جاوید کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔