ہمدرد یونی ورسٹی میں متوازن انسانی غذا اور خوراک پر کیمپ کا انعقاد

کراچی (این این آئی)ہمدرد یونی ورسٹی کے شعبہ ہیومن نیوٹریشن اینڈ ڈائیٹکس نے جمعرات کو ایک کیمپ کا انعقاد کیا ۔۔۔
جس میں معاشرے کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو صحت اور غذائیت کی مفت خدمات فراہم کی گئیں۔ قومی غذائیت کے مہینے کے سلسلے میں منعقدہ کیمپ کے دوران شعبے کے اساتذہ اور والینٹیئرز نے 150سے زائد افراد کا سروے کیااور دن میں تین مرتبہ کھائی جانے والی خوراک اورغذا کابغور جائزہ لیا اور انہیں متوازن خوراک برقرار رکھنے کے لئے رہنمائی فراہم کی گئی۔ کیمپ کی نگرانی پروفیسر ڈاکٹر العائشہ فاروق نے کی جنہوں نے شعبہ کے تیسرے اورآخری سال کے طلبہ کے ساتھ مل کر اس کیمپ کو آرگنائز کیا۔