پولیس مقابلوں میں زخمیوں سمیت 5 ملزمان گرفتار

 پولیس مقابلوں میں زخمیوں سمیت 5 ملزمان گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر )پولیس مقابلوں کے دوران زخمیوں سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

، موٹر سائیکل اور مسروقہ سامان برآمد ہوا۔ تفصیلات کے مطابق عوامی کالونی تھانے کی حدود کورنگی نمبر 06 لنک روڈ پر پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلہ ہوا، دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہواجسکی شناخت 28 سالہ عمیرکے نام سے ہوئی۔ پولیس نے پستول ماوزر بمعہ گولیاں برآمد کر لیا۔ ادھر لیاری مرزا آدم خان روڈ پر کے الیکٹرک آفس کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلہ ہوا، دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد 02 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوئے ، نیو کراچی بشیر چوک قبرستان کے قریب موٹر سائیکل لفٹر بلیدی گینگ وار لیاری کے کارندوں کا سیکٹر 6 بی صدیق آباد قبرستان کہ قریب پولیس مقابلے ہوا، دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد 02 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں