یومِ علی ؓکے مرکزی جلوس کیلئے سخت سیکیورٹی انتظامات

  یومِ علی ؓکے مرکزی جلوس کیلئے سخت سیکیورٹی انتظامات

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے یومِ علی ؓ کے مرکزی جلوس کے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 اس موقع پر ڈی آئی جی ایسٹ، ساؤتھ، ضلعی ایس ایس پیز اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے ۔پولیس حکام نے ایڈیشنل آئی جی کو جلوس کے داخلی و خارجی راستوں، حساس مقامات پر پولیس کی تعیناتی، اسنائپرز کی پوزیشننگ اور سی سی ٹی وی مانیٹرنگ کے حوالے سے بریفنگ دی۔پولیس چیف نے جلوس کے روٹ اور دیگر حساس مقامات کا دورہ کیا اور متعلقہ حکام سے سیکیورٹی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے نشتر پارک میں قائم مانیٹرنگ روم اور جلوس کے راستوں پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے نگرانی کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔ایڈیشنل آئی جی نے متعلقہ پولیس افسران کو ہدایت کی کہ جلوس کی سیکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔ادھر یومِ علی ؓ کے موقع پر ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے سخت سیکیورٹی پلان مرتب کر تے ہوئے 2313 پولیس افسران اور جوان تعینات کردیے ۔لیاقت آباد ڈویژن میں 825 اہلکار، گلبرگ ڈویژن میں 980 اہلکار اور نیو کراچی ڈویژن میں 508 اہلکار فرائض ادا کرینگے ۔ پولیس نے امام بارگاہوں، جلوسوں اور مجالس کے مقامات پر سخت سیکیورٹی انتظامات کیے ہیں، جس میں پٹرولنگ، پکٹ سیکیورٹی اور روف ٹاپ سیکیورٹی بھی شامل ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں