پی او ایس قوانین کی خلاف ورزی پر صدر میں دودکانیں سیل

کراچی(بزنس رپورٹر) پوائنٹ آف سیل قوانین کی خلاف ورزیوں پر اپنی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے آر ٹی او 1 نے صدر میں دو اہم دکانوں کو سیل کردیا۔۔۔
پہلی کارروائی میں ایک مشہور الیکٹرک شاپ جبکہ دوسری میں نامورآوٹ ڈوراسپورٹس شاپ کو سیل کیا گیا ۔ دونوں کارروائیاں سیلز ٹیکس قوانین 2006 کے رول 150 زیڈ ای او کے تحت پی او ایس سسٹم سے غیر منسلک شدہ رسیدیں جاری کرنے پر کی گئیں ۔ چیف کمشنر آر ٹی او 1 ڈاکٹر فہیم محمد نے پی او ایس قوانین کی خلاف ورزیوں کو معاشی استحکام کے لئے سنگین خطرہ قرار دیا ہے اور اپنے تمام زونل کمشنرز کو پی او ایس قوانین کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں مزید تیز کرتے ہوئے ان کو قوانین کے مطابق سختی سے نمٹنے کی ہدایات دی ہیں ۔