اقلیتی طلبہ کیلئے اسکالرشپ سب کمیٹی تشکیل دیدی گئی

اقلیتی طلبہ کیلئے اسکالرشپ سب کمیٹی تشکیل دیدی گئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور ڈاکٹر لعل چند اکرانی کی زیر صدارت سندھ نان مسلم ویلفیئر کمیٹی کا چوتھا اہم اجلاس سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔۔۔

اجلاس میں سیکریٹری انجم اقبال جمانی نے محکمہ میں جاری ترقیاتی کاموں اور مالی معاونت پر ممبران کو بریفنگ دی۔ سیکریٹری نے کہا کہ محکمہ اقلیتی امور اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے یونیورسٹی کے طلبہ کے لیے اسکالرشپ کا دوبارہ آغاز کر رہا ہے جس کے اخبارات میں اشتہارات جاری کیے گئے ہیں۔ ان اسکالرشپ کے لیے کچھ ممبران پر مشتمل سب کمیٹی بنانی چاہیے جو اسکالرشپ سے متعلق معاملات دیکھے اور اس کی شفافیت کو یقینی بنائے جس کے بعد چیئرمیں سندھ نان مسلم ویلفیئر کمیٹی ڈاکٹر لال چند اکرانی کی منظوری سے راجویر سنگھ سوڈھو، انیل کمار رتنانی اور سلیم اختر، ڈپٹی ڈائریکٹر پر مشتمل سب کمیٹی تشکیل دی گئی۔ اجلاس میں کمیٹی کے ممبران نے اقلیتی برادری کی عبادت گاہوں کے دورے کر کے وہاں جاری ترقیاتی کاموں اور دیگر سہولتوں کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا۔ محکمہ کو موصول ہوئی دو نیچرل کالمٹی گرانٹ درخواستوں پر ممبران نے مزید تصدیق کرنے کا مطالبہ کیا ۔ اجلاس میں چیئرمین ڈاکٹر لال چند اکرانی نے کہا کہ حکومتِ سندھ اقلیتی برادری کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ،اس سلسلے میں مختلف منصوبے زیر غور ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں