پی ایس او کی ایس او ایس ولیج میں افطار

کراچی(پ ر)ملک کی سب سے بڑی انرجی کمپنی، پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او)نے ایس او ایس ولیج کراچی میں مقیم بچوں کے ساتھ رمضان کی خوشیاں بانٹنے کیلئے افطار کا اہتمام کیا۔
یہ خوبصورت تقریب پی ایس او کی ’’تحفہ رمضان‘‘ مہم کا حصہ تھی، جو معاشرے کی فلاح و بہبود کے لیے کمپنی کے عزم کی عکاس ہے ۔ گزشتہ سال، پی ایس او نے ’’تحفہ رمضان‘‘ مہم کے تحت اپنے ریٹیل آؤٹ لیٹس پر افطار باکسز تقسیم کیے، جس کا مقصد عوام کو سہولت فراہم کرنا تھا۔یہ ایک یادگار شام تھی جہاں پی ایس او کے ملازمین اور سینئر مینجمنٹ نے ایس او ایس ولیج کے بچوں اور ان کے خاندانوں کے ساتھ روزہ افطار کیا۔ کمپنی کی ٹیم نے بچوں کے ساتھ وقت گزارا، ان کی دلچسپیوں کے بارے میں جانا اور ولیج کا دورہ کیا۔ اس موقع کو مزید خوشگوار بنانے کے لیے ، خصوصی تحائف بھی تقسیم کیے گئے ، جو بچوں کے چہروں پرمسکراہٹوں کا باعث بنے ۔