ای او بی آئی افسر کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم

ای او بی آئی افسر کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے متضاد بیانات دینے پر ای او بی آئی افسر کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دے دیا، ای او بی آئی کو درخواست گزار کی اپیل پر چھ ہفتوں میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی آئینی بینچ نے ای او بی آئی کے سابق ڈپٹی منیجر کی پنشن روکنے کے خلاف درخواست کی سماعت کی، ای او بی آئی کے ڈپٹی ڈی جی (ایچ آر) عدالت میں پیش ہوئے ، عدالت نے ای او بی آئی افسر سے استفسار کیا کہ درخواست گزار کو پنشن کے اجراء میں تاخیر کیوں ہورہی ہے ، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ای او بی آئی نے جواب دیا کہ درخواست گزار کو پنشن نہیں مل سکتی، وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار اور ای او بی آئی کے سابق چیئرمین برکت اللہ بری ہوچکے ہیں، ادارہ نیب ریفرنس سے بریت کے باوجود پنشن جاری نہیں کررہا ہے ، درخواست گزار کو ریفرنس میں گرفتاری کے بعد ملازمت سے فارغ کردیا گیا تھا۔ عدالت نے ڈپٹی ڈائریکٹر ای او بی آئی کے متضاد بیانات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ای او بی آئی انتظامیہ کو افسر کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کرنے کا حکم دیدیا، عدالت نے محکمانہ کارروائی کی رپورٹ چھ ہفتوں میں طلب کرلی، عدالت نے ای او بی آئی اور بورڈ کے صدر کو درخواست گزار کی اپیل پر درخواست گزار کو موقف بیان کرنے کا موقع دینے کے بعد چھ ہفتوں میں اپیل پر فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت تین ہفتوں کے لئے ملتوی کردی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں