بی وائی ڈی انقلابی پلیٹ فارم متعارف کرادیا

کراچی(پ ر)دنیا کی سب سے زیادہ نیو انرجی گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنی، بی وائی ڈی نے الیکٹرک گاڑیوں کا ایک انقلابی پلیٹ فارم متعارف کرایا ہے ۔
سپر ای پلیٹ فارم نامی اس نئے پلیٹ فارم میں متعدد اہم ٹیکنالوجیز متعارف کرائی گئی ہیں جنہوں نے بڑے پیمانے پر اپنے الیکٹرک وہیکل ایکو سسٹم میں عالمی ریکارڈ قائم کئے ہیں۔سپر ای پلیٹ فارم کے بنیادی الیکٹرک سامان میں موٹر، الیکٹرانک کنٹرول اور بیٹری سمیت تمام موجودہ خصوصیات کے مقابلے میں جامع طور پر اپ گریڈ کیا گیا ہے ۔ یہ پلیٹ فارم ایک میگاواٹ کی چارجنگ پاور حاصل کرتا ہے ، جو بڑے پیمانے پر تیار ہونے والی گاڑیوں کے لئے سب سے زیادہ چارجنگ کی رفتار ہے ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ سپر ای پلیٹ فارم گاڑی میں فی سیکنڈ دو کلومیٹر کی رینج شامل کرسکتا ہے ، اور بڑے پیمانے پر دنیا کی تیز ترین چارجنگ کی رفتار یعنی 400 کلومیٹر کی ڈرائیونگ رینج کے لئے پانچ منٹ کا فلیش چارج کافی ہوگا۔