وحدت مسلمین نے یوم یکجہتی فلسطین و یمن منایا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے یوم یکجہتی فلسطین و یمن منایا گیا۔اس حوالے سندھ بھراور شہرقائد کی مختلف جامع مساجد کے باہربعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں ۔۔
جس میں مظاہرین بڑی تعداد میں شریک ہوئے اور فلسطین اور یمن میں اسرائیلی بربریت کے خلاف سدائے احتجاج بلند کیا۔احتجاجی مظاہروں سے علامہ باقر عباس زیدی،علامہ صادق جعفری،مختار امامی،علامہ مبشر حسن سمیت دیگر نے خطاب کیا خوجا مسجد مرکزی احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی کا کہنا تھا کہ اسرائیل عالمی دہشتگرد اور غاصب ریاست ہے فلسطین اور اسرائیل جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیل مسلسل بے گناہ شہروں کو نشانہ بنا رہا ہے صہیونی ریاست کے حالیہ حملوں میں مزید 500 سو سے زائد بے گناہ افراد شہید ہوگئے ۔