یوم علیؓ کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری

یوم علیؓ کے حوالے سے  ٹریفک پلان جاری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کراچی ٹریفک پولیس نے یوم علیؓ کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کردیا ، ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق یوم علیؓ کے سلسلے میں نکلنے والا مرکزی جلوس نشتر پارک سے روانہ ہو کر مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا ۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر پر اختتام پذیر ہو گا۔ سکیورٹی وجوہات کی بناء پر ایم اے جناح روڈ گرومندر سے ٹاور تک بند رہے گا۔کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق ناظم آباد سے آنے والے افراد کو لسبیلہ چوک سے نشتر روڈ جانب گارڈن سے ہوتے ہوئے اپنی منزل کی جانب جا سکتے ہیں جبکہ لیاقت آباد سے آنے والے افراد کو تین ہٹی سے لسبیلہ چوک اور بائیں جانب ٹرن کرکے سینٹرل جیل (مارٹن روڈ)کی جانب جا سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں