پولیس مقابلوں کے دوران زخمیوں سمیت 10ملزمان گرفتار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں کے دوران زخمیوں سمیت 10ملزمان کو گرفتار کرلیا ، ملزما ن کے قبضے سے اسلحہ ،موبائل فون ،موٹر سائیکل ،اور مسروقہ سامان برآمدہوا ۔
تفصیلات کے مطابق رضویہ تھانے کی حدود جھانگیر آباد ندی کے قریب پولیس مقابلہ ہوا، دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گیا جن میں سے ایک زخمی حالت میں ہے ،گرفتار ڈاکو کی شناخت محمد لقمان عرف لقو ولد محمد عثمان۔ محمد عادل ولد محمد عارف اور محمد رمضان ولد محمد حسن کے نام سے ہوئی ۔ زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے 02 پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون اور موٹرسائیکل برآمد کر لی، مزید تفتیش جاری ہے ۔