قتل کے مقدمے کا مفرور ملزم گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) تھانہ منگھوپیر کے علاقے سے رات گئے کامیاب سرچ آپریشن کے دوران 02 ملزمان گرفتار۔
گرفتار ملزمان میں 01 قتل کے مقدمے کا مفرور ملزم اور 01 گٹکا ماوا فروش ملزم شامل ہے ۔گرفتار ملزم تھانہ منگھوپیر کے مقدمہ الزام نمبر 241/2020 بجرم دفعہ 302 میں مفرور و مطلوب تھا جبکہ گرفتار گٹکا فروش سے 110 پڑیاں گٹکا ماوا اور فروختگی کی رقم برآمد ہوئی ہے ۔گرفتار ملزمان میں غفور ولد اسماعیل (مفرور) اور حبیب سعیدگٹکا فروش شامل ہیں۔ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ/گرفتاری کا عمل مکمل کرکے ملزمان کو تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے ۔