سڑکوں پردندناتی ہیوی ٹریفک نے اب تک 64افراد کی جان لے لی

سڑکوں پردندناتی ہیوی ٹریفک نے اب تک 64افراد کی جان لے لی

کراچی ( اسٹا ف رپورٹر )شہر قائد میں خونی ہیوی ٹریفک کے ٹائروں تلے کچلے جانے والے شہریوں کی مجموعی تعداد کے حوالے چھیپا کے اعدادوشمار سامنے آ گئے ہیں۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 رواں سال میں اب تک مجموعی طور پر مختلف ٹریفک حادثات میں 207 افراد جاں بحق ہوگئے اور 2 ہزار 623 افراد زخمی ہوئے ہیں۔شہر میں ڈمپر کی ٹکر سے 17، ٹریلر سے 22، واٹر ٹینکر سے 12 مسافر، بسوں سے 13 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ تاہم ٹریفک پولیس حکام اور انتظامیہ کے حادثات کی روک تھام کے دعووں کے باجود کوئی کمی نہیں آرہی ہے ۔ رواں سال کے ابتدائی 80 دنوں میں شہر قائد میں ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ، جس کے مطابق اب تک 63 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیںتیز رفتار واٹر ٹینکرز کے ٹائر بھی معصوم شہریوں کے خون سے رنگے ہوئے جنہوں نے 11 افراد کو ٹائروں تلے کچل دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مزدا کی ٹکر سے 5 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ بس کی ٹکر سے بھی 8 افراد اپنی زندگی کی بازی ہار گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں